بھتہ نہ دینے پر نجی ریسٹورنٹ پر اندھا دھند فائرنگ، فوٹیج منظر عام پر آگئی

کراچی (آئی این پی) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون سیکٹر 9 ڈی میں بھتہ نہ دینے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے ایک نجی ریسٹورنٹ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے