سموگ کو دھند کا تڑکا‘راستے گم ہونے لگے‘بیماروں سے ہسپتال بھر گئے

 دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر ‘ ملتان  اور اسلام آباد کا تیسرا نمبر، راولپنڈی کا  چوتھا اور پشاور کا پانچواں نمبر
پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور سموگ کے باعث مختلف موٹرویز  بند ‘ ٹریفک کی روانی متاثر ‘لوگوں کو سفر کرنے میں مشکلات

لاہور(سپیشل رپورٹر)دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں  بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے اور پاکستان کا شہر لاہور دوسرے نمبر پر آگئے۔آلودہ ترین شہروں میں دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 1267 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہورکی ہوا میں آلودگی کا تناسب 644 ریکارڈ کیا گیا  جبکہ ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 900 تک پہنچ گیا ہے۔  لاہور کے علاقوں غازی روڈ انٹرچینج کا ایئر کوالٹی انڈیکس 647، جوہر ٹائون کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 425 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ملتان شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 408 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کے بعد ملتان کا دوسرے اور اسلام آباد کا تیسرے نمبر پر جبکہ راولپنڈی کا چوتھا اور پشاور کا پانچوں کا نمبر شمار کیا گیا۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور اسموگ کے باعث مختلف موٹرویز بند کردی گئیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور لوگوں کو سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا