کراچی (آئی این پی )کراچی سے جدہ جانے والی سعودی ائیرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ذرائع کے مطابق کراچی سے جدہ جانے والی سعودی ائیرلائن کے طیارے کے ٹیک آف کرنے کے چند منٹ بعد ہی کپتان کو طیارے میں تکنیکی خرابی محسوس ہوئی جس کے بعد طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں 200سے زائد مسافر سوار تھے،پرواز کے کچھ دیر بعد ہی طیارے کے انجن میں آگ کی وارننگ آئی جس کے بعد ہنگامی لینڈنگ کیلئے اے ٹی سی نے رن وے کو خالی کرواکر طیارے کو لینڈ کرایا۔