مسافر کے پیٹ سے 76 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد

اے این ایف کی مختلف شہروں میں 7 کارروائیاں،227 کلو منشیات برآمد، 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا 
 لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے پاکستان کے مختلف شہروں میں 7 کارروائیوں کے دوران 227 کلو منشیات برآمد کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 76 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے، اسلام آباد میں کار سے 28.8 کلو افیون، 98.4 کلو چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ راوی ٹول پلازہ لاہور سے 38.4 کلو چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ لاہور سے 33.6 کلو چرس برآمد اور ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔سندھ میں جامشورو کے قریب ملزم کے قبضے سے 12 کلو چرس، بلوچستان میں تربت سے 10 کلو آئس جبکہ کے پی میں پشاور میں ملزم کے قبضے سے 6 کلو افیون برآمد کی گئی ہے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔