کینسر اور گردوں کے ٹرانسپلانٹ میں استعمال ہونے والی ادویات پکڑی گئیں
لاہور (کرائم رپورٹر)کسٹمز حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں ادویات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔حکام نے کینسر اور گردوں کے ٹرانسپلانٹ میں استعمال ہونے والی لاکھوں مالیت کی ادویات کو برآمد کر لیا۔ترجمان کے مطابق جدہ سے آنے والی پرواز پر ایک مسافر سے لاکھوں روپے کی بھاری مقدار میں سمگل شدہ ادویات قبضے میں لے لی گئیں، برآمد شدہ ادویات کینسر اور گردہ ٹرانسپلانٹ میں استعمال ہوتی ہیں۔کلیکٹر کسٹم طیبہ کیانی نے کہا ڈریپ کی طرف سے میڈیکل ادویات اور آلات کے لئے سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے، سرٹیفکیٹ میں دشواری کی وجہ سے کاروباری حضرات سمگلنگ کا سہارا لے رہے ہیں۔