لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ائیرپورٹ پر بیگ کا ٹیگ بدل کر جدہ جانے والے بیگناہ خاندان کو پھنسانے والے انٹرنیشنل ڈرگ گینگ کے 9 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، حکومتی کوششوں سے سعودی عرب میں گرفتار بے گناہ خاندان کو رہائی مل گئی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر خاندان کے 5 افراد واپس وطن پہنچ گئے۔ وزیرداخلہ رہائی پا کر وطن آنے والوں کے گھر پہنچے اور انہیں رہائی اور وطن واپسی پر مبارک باد دی۔