خطرناک شوٹر اشتہاری ملزم زمان جھیڈو ہ گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی او سی یوعمران کشور نے ایس پی عمران کرامت بخاری ،ایس پی آفتاب احمد پھلروان اور ڈی ایس پی سید حسین حیدر کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاآرگنائزڈکرائم یونٹ کاہنہ نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے مختلف علاقوں میں شوٹر اور ڈکیت گینگز کو اسلحہ سپلائی کرنے والا گروہ کو گرفتار کرلیاگرفتار ملزمان میں سرغنہ آصف نعیم، جاوید، سفیان، راشد نعیم، محمد فیضان حیدر، محمد فیصل، محمد وقاص، عاصم حفیظ، محمد شہزاد اور شہباز مسیح شامل ہیں گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں مختلف قسم کا جدید اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ملزمان سے درجنوں جدید رائفلیں، پسٹلز اور سینکڑوں گولیاں برآمد مزید تفتیش جاری ہیں او سی یو کاہنہ نے ملزمان کے اس خفیہ نیٹ ورک کو موثر حکمت عملی سے بریک کیااو سی یو کاہنہ نے لاہور شہر میں تعلیمی اداروں اوردیگرمقامات میں منشیات فروخت کرنے والا گروہ گرفتار کر لیاملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی مختلف قسم کی منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیااس کے علاوہ آرگنائزڈکرائم یونٹ کاہنہ نے کاروائی کرتے ہوئے انتہائی خطرناک شوٹر اشتہاری ملزم زمان جھیڈو کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزم نے گزشتہ سال کاہنہ کے علاقہ میں شہری کو اندھا دھند فائرنگ کرکے بے دردی سیقتل کر دیا تھاملزم تھانہ کاہنہ میں پولیس مقابلہ کے مقدمہ میں بھی مطلوب تھااس کے علاوہ این آئی یو نارتھ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نائیجیرین منشیات فروش گینگ سے مختلف اقسام کی منشیات برآمد کر کے ملزمان گرفتار کرلییگرفتار ملزمان سے نائیجیرین پاسپورٹ بھی برآمد کر لیے گئے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی،IT ایکسپرٹس، پبلک ریلیشن اور تجربہ کار افسران کی مدد سے میں گرفتار کیا گیالاہور شہر کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہیں شہریوں کی جان و مال کا تحفظ آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔