لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کے گرد شکنجہ سخت کر دیا گیا تھانہ ہئیر کے ایس آئی محمد عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں دھشت اور خوف کی علامت سمجھا جانے والا لسٹڈ و ریکارڈ یافتہ اشتہاری ملزم شوٹر جہانگیر عرف جنگی قصور سے گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کو ملزم کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹاسک دیا گیا تھاایس پی کینٹ کی ہدایت پر خطرناک اشتہاری شوٹر کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی،گرفتاری اشتہاری ملزم مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیاایس پی کینٹ نے ایس آئی محمد عمران اور پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزمان کے خلاف دیے گئے ٹارگٹ کو ہر صورت مکمل کیا جائیگا۔