مسلم لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی پیر محمد شاہ کھگہ وفات پاگئے

 چودھری شجاعت حسین، سالک حسین، شافع حسین کی طرف سے اظہار تعزیت
لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی پیر محمد شاہ کھگہ قضائے الہٰی سے وفات پاگئے ۔پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر چوہدر ی شجاعت حسین، چوہدری سالک حسین وفاقی وزیر اوور سیز پاکستانی،چوہدری شافع حسین  صوبائی وزیر صنعت و تجارت و جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب نے پیر محمد شا ہ کھگہ کی ناگہانی وفات پرگہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کہ اللہ تبارک تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میںبلند ترین جگہ عطاء فرمائے اور اس گہرے صدمہ پر مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔آمین