ایون فیلڈ پہنچنے پر صحافیوں کو سلام کیا اور سوالات کے جواب میں کہا ’’بعد میں بات کروں گا:سابق وزیراعظم
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچ گئے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈپہنچے تو استقبال کے لیے لیگی کارکن پہلے سے موجود تھے نواز شریف نے ایون فیلڈ پہنچنے پر صحافیوں کو سلام کیا اور سوالات کے جواب میں کہا کہ ’’بعد میں بات کروں گا۔اس موقع پر ن لیگی کارکنوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے بھی لگائے۔