وزیراعظم کی جاتی امرا میں قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال، حکومتی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا

پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے:شہباز شریف
پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں، فتن الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
میاں نوازشریف کا افواج ، ریاستی اداروں کے خلاف چلائی جانے والی گھٹیا مہم پر افسوس کا اظہار، ایسے عناصر کی وجہ سے آج سیاست میں تحمل‘بردباری ختم ہوتی جارہی ہے عوام ایسے عناصر کو مسترد کردیں
لاہور(آئی این پی )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپریشن میں فتنتہ الہندوستان کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی ہے ۔ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں‘ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے‘پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے قلات میں فتن الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا عزم استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ان کا کہنا تھا پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات کے دوران سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ میاں نواز شریف کو حکومتی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔ملاقات میں وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف بھی موجود تھیں۔