جتنا نصیب میں ہے اس سے زیادہ نہ شہرت ملے گی نہ فالوورز: صبا فیصل کا شرپسندوں کو جواب

جتنا نصیب میں ہے اس سے زیادہ نہ شہرت ملے گی نہ فالوورز: صبا فیصل کا شرپسندوں کو جواب

پاکستانی شوبز کی م اداکارہ صبا فیصل نے حالیہ ایک مارننگ شو میں بہوؤں کے لیے دیے گئے مشوروں کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا۔

 شو میں ان کے دیے گئے مشورے متنازعہ قرار پائے اور سوشل میڈیا پر صارفین نے انہیں ٹرول کرنا شروع کر دیا۔صبا فیصل نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ بات کا رخ بدل کر پیش کرتے ہیں تاکہ توجہ حاصل کریں، لیکن ایسا کرنا درست نہیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ جو کچھ نصیب میں ہے وہی کافی ہے، زیادہ شہرت یا فالوورز کی فکر نہ کریں۔واضح رہے کہ ان کے بیانات میں بہوؤں کے لباس اور آرام کے آداب کے حوالے سے مشورے شامل تھے، جس پر سوشل میڈیا صارفین میں بحث چھڑ گئی تھی، لیکن صبا فیصل نے اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے غلط بیانی کی تردید کی ہے۔