میرا سیٹھی نے دو سال بعد شادی ختم ہونے کی تصدیق کر دی

میرا سیٹھی نے دو سال بعد شادی ختم ہونے کی تصدیق کر دی

ویب ڈیسک:  اداکارہ اور لکھاری میرا سیٹھی نے اپنی طلاق کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مارچ 2023 میں ان کی ازدواجی زندگی کا اختتام ہوا، اس وقت وہ ڈرامہ سیریل ان کہی کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں میرا سیٹھی نے کہا کہ یہ وقت ان کی زندگی کا نہایت مشکل مرحلہ تھا، جہاں انہیں گہرے صدمے اور شناخت کے بحران کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے مطابق وہ گزشتہ ڈھائی سال سے خود کو سمجھنے اور اپنے اندر جھانکنے کی کوشش کر رہی ہیں، جو کسی بھی فنکارہ کے لیے اہم عمل ہے کیونکہ ان کی زندگی ہمیشہ عوامی نگاہوں میں رہتی ہے۔انہوں نے اس دوران اپنے دوستوں، خاندان اور حتیٰ کہ کچھ اجنبی افراد کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل وقت میں ان کا سہارا دیا۔

میرا سیٹھی نے طلاق یافتہ خواتین سے متعلق معاشرتی رویوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ انڈسٹری میں اس موضوع پر بات کرنا اب پہلے سے زیادہ ممکن ہو گیا ہے، لیکن طلاق صرف جذباتی درد ہی نہیں بلکہ ایک سماجی شناخت کے بحران کا سبب بھی بنتی ہے۔واضح رہے کہ میرا سیٹھی نے 2019 میں اپنے قریبی دوست ڈاکٹر بلال صدیقی سے امریکہ میں شادی کی تھی، جبکہ اس سے ایک سال قبل ان کی منگنی ہوئی تھی۔