ایران پر حملے کے معاملے پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف بولنے سے حکومت کیوں گھبرا رہی ہے
اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیخ وقاص اکرم نے حکومت سے مذاکرات بانی تحریک انصاف سے ملاقات سے مشروط ہیں ۔ بانی کی صحت باعث تشو یش ہے ان سے فوری ملاقات کرائی جائے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے بانی تحریک انصاف کی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوے فوری طور پر ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا۔شیخ وقاص اکرم نے کہا ایران پر حملے میں امریکہ اور اسرائیل کے ملوث ہونے کا ذکر کرنے سے حکومت کیوں گھبرا رہی ہے؟ تحریک انصاف نے اسرائیل اور امریکہ کے حملے کی ہمیشہ مذمت کی ہے اور پاکستان کو فوری طور پر بورڈ آف پیس سے علیحدہ ہو جانا چاہیے