بانی پی ٹی آئی کو باہر جانے کی آفر ہوئی تھی:شیخ وقاص اکرم

6 جنوری کو عمران خان کو سزا ہوجاتی ہے تو اس کے باوجود بھی مذاکرات جاری رہیں گے
 ملٹری کورٹس سے کارکنوں کی رہائی میں ڈیل کا  چکر نہیں، نہ کوئی خیر سگالی  ہے:پریس کانفرنس
پشاور‘اسلام آباد(آئی این پی)سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے  عمران  خان کو سزا ہو بھی جاتی ہے تو مذاکرات کا عمل جاری رہے گا، مذاکرات میں جو مطالبات پیش کئے گئے ہیں سول نافرمانی تحریک ان سے مشروط ہے، سول نافرمانی تحریک بوگس نظام کے خلاف ہے۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومتی وزرا اوورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ بلاک کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی موجودہ نظام سے بیزاری کا اظہار کر رہے ہیں، تارکین وطن حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں، ملٹری کورٹس سے کارکنوں کی رہائی میں ڈیل کا کوئی چکر نہیں‘دریں اثناء ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا   گرفتاری کے دو دن بعد ہی بانی پی ٹی آئی کو ملک سے باہر جانے کی آفر کی گئی تھی جو انہوں نے قبول نہیں، ملٹری کورٹس سے انہیں معافی ملی جو ایک سال قید کاٹ چکے اور اب اْن کی سزائیں ختم ہونے والی تھیں‘  بانی پی ٹی آئی نے اب بھی کہا ہے ہمارے اسیروں کو رہا کریں اس سے پہلے میں باہر نہیں آئوں گا۔