وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی پشاور ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی پشاور ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے یہ درخواست بشیر وزیر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چونکہ وہ صوبے کے وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز ہیں، اس لیے ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ وہ قانونی طور پر اپنی پوزیشن واضح کر سکیں۔سہیل آفریدی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ درخواست پر سماعت آج ہی مقرر کی جائے۔واضح رہے کہ چند روز قبل قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے سہیل آفریدی علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔