منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ ’پنکی‘ کی مبینہ آڈیو لیک، سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے

منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ ’پنکی‘ کی مبینہ آڈیو لیک، سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے

کراچی کے علاقے گارڈن میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر منشیات کے بین الاقوامی طرز کے نیٹ ورک کو چلانے والی خاتون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ، جس کی شناخت انمول عرف پنکی کے نام سے کی گئی ہے، شہر میں منشیات کی سپلائی اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کو منظم انداز میں چلا رہی تھی۔ کارروائی کے دوران اس کے قبضے سے پستول، بھاری مقدار میں کوکین، مختلف کیمیکلز اور دیگر نشہ آور اشیاء برآمد کی گئیں جن کی مالیت مبینہ طور پر کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف پہلے سے تقریباً 10 مقدمات درج تھے اور وہ کافی عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھی۔ پولیس کے مطابق یہ نیٹ ورک جدید طریقوں سے چلایا جا رہا تھا، جس میں آن لائن آرڈرز کے ذریعے منشیات کی فروخت اور ڈیلیوری کے لیے رائیڈرز کا استعمال کیا جاتا تھا۔مزید بتایا گیا ہے کہ ملزمہ نہ صرف مرد رائیڈرز بلکہ خواتین رائیڈرز کو بھی اس نیٹ ورک کا حصہ بنا کر استعمال کرتی تھی، تاکہ ترسیل کے دوران شک و شبہ کم ہو سکے۔

پولیس نے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیٹ ورک شہر کے مختلف علاقوں تک پھیلا ہوا تھا اور منشیات کی سپلائی خفیہ انداز میں کی جاتی تھی۔ تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر ارکان اور اس کے ممکنہ بین الاقوامی روابط کا بھی پتہ چلایا جا سکے۔حکام کے مطابق گرفتار ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس کیس کو ایک اہم کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے شہر میں منشیات کی اسمگلنگ کے ایک بڑے نیٹ ورک کے بارے میں اہم معلومات حاصل ہونے کی توقع ہے۔