وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

 اس دوران گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور وزیرِ اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ان کا استقبال کیا۔شہباز شریف کوئٹہ میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس اجلاس کا مقصد صوبہ میں امن قائم رکھنے اور ترقیاتی اقدامات پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔