وزیر اعلیٰ مریم نواز کا چین کے دورے کا دوسرا دن، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے منسٹر لیو جیان چاؤ سے ملاقات

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا چین کے دورے کا دوسرا دن، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے منسٹر لیو جیان چاؤ سے ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین کے دورے کے دوسرے دن مصروف دن گزارا، جہاں انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور منسٹر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے نکات:مریم نواز نے چین کی قیادت اور کمیونسٹ پارٹی کی دوراندیش پالیسیوں کی تعریف کی۔پاک چین دوستی کو فولاد کی طرح مضبوط اور آزمودہ قرار دیا۔دیہی ترقی اور لوکل گورننس میں چین کے تجربات سے سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔یوتھ ایمپاورمنٹ اور استعداد کار میں اضافے کے لیے چینی تعاون کو سراہا۔ثقافتی روابط کو مضبوط کرنے کے لیے پائیدار اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔منسٹر لیو جیان چاؤ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔