لاہور میں مہنگائی کا نیا وار: دودھ و دہی بھی بازار میں سرکاری نرخ سے مہنگے

لاہور میں مہنگائی کا نیا وار: دودھ و دہی بھی بازار میں سرکاری نرخ سے مہنگے

شہر بھر میں دودھ اور دہی سرکاری نرخنامے سے زیادہ قیمتوں پر فروخت ہو رہے ہیں، جس کے باعث غریب اور متوسط طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دودھ کی سرکاری قیمت 180 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم بازاروں میں اسے 210 روپے فی کلو تک بیچا جا رہا ہے۔ اسی طرح دہی کی سرکاری قیمت 200 روپے فی کلو ہونے کے باوجود مارکیٹ میں 240 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخنامہ صرف کاغذوں تک محدود رہ گیا ہے، جبکہ دکاندار من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں۔ متعلقہ حکام کی جانب سے مؤثر کارروائی نہ ہونے کے باعث صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ اور دہی روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیاء ہیں، لیکن بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث یہ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں، اس لیے حکومت فوری اور مؤثر اقدامات کرے تاکہ قیمتوں کو کنٹرول کیا جا سکے۔