مہنگائی کا وار، چکن اور انڈے سرکاری نرخ سے مہنگے فروخت

مہنگائی کا وار، چکن اور انڈے سرکاری نرخ سے مہنگے فروخت

لاہور میں مہنگائی کے وار جاری ہیں، برائلر گوشت اور انڈوں کی قیمتیں بھی سرکاری نرخ سے تجاوز کر گئیں۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 490 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 530 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔اسی طرح انڈوں کی سرکاری قیمت 264 روپے فی درجن مقرر ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں انڈے 280 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہے ہیں۔دکانداروں کی جانب سے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر شہریوں نے انتظامیہ سے فوری کارروائی اور سرکاری نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔