لعلاء کانفرنس 2026 میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی اور عالمی بینک حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔
مشیرِ وزیرِ خزانہ خرم شہزاد کے مطابق کانفرنس میں ابھرتی معیشتوں کے عالمی مکالمے میں پاکستان نے بھرپور شرکت کی۔ وزرائے خزانہ اور عالمی اقتصادی رہنما ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے، جس میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سمیت قطر، سعودی عرب، چین، ترکی اور آئی ایم ایف کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔وزیرِ خزانہ اور سعودی وزیرِ معیشت کے درمیان سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر اہم ملاقات ہوئی، جس میں سعودی وزیر نے پاکستان کے اے آئی اور ٹیکنالوجی ٹیلنٹ کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔ فیصل بن فاضل الابراہیم نے کہا کہ پاکستان دنیا کے اُن ممالک میں شامل ہے جہاں اعلیٰ معیار کا ٹیک ٹیلنٹ تیار ہو رہا ہے، اور سعودی عرب اپنی تکنیکی ترقی کے عمل میں پاکستانی ماہرین سے بھرپور استفادہ کا خواہاں ہے۔العلا کانفرنس میں اعلیٰ سطحی روابط اور سرمایہ کاری مکالمہ عالمی مالیاتی قیادت کے ساتھ پاکستان کے مضبوط روابط کا مظہر ہے۔