پروموشن نہ ہونے پرصوبے کے ہزاروں سکول مستقل ہیڈز کے بغیر چل رہے
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب بھر میں ہزاروں سینئر سبجیکٹ ٹیچرز کو طویل عرصے سے ترقی نہ ملنے کا انکشاف سامنے آ گیا۔کئی اساتذہ 20،20سال سال سروس کے باوجود پروموشن کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہزاروں ایس ایس ٹی اساتذہ گزشتہ دو دہائیوں سے ترقیوں سے محروم ہیں۔مذکورہ اساتذہ کو سبجیکٹ سپیشلسٹ اور بطور ہیڈ ماسٹر ترقی دی جانی تھی،پروموشن نہ ہونے پر اساتذہ بغیر ترقی پائے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ترقی نہ ہونے سے صوبے کے ہزاروں سرکاری سکول مستقل ہیڈز کے بغیر چل رہے ہیں جبکہ ہائر سیکنڈری سکولوں میں سبجیکٹ سپیشلسٹ کی سینکڑوں اسامیاں بھی تاحال خالی ہیں۔پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ ترقیوں میں تاخیر پر اساتذہ شدید ذہنی اضطراب کا شکار ہیں جسکا براہِ راست اثر تعلیمی نظام اور طلبہ کی کارکردگی پر پڑ رہا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن ایس ایس ٹی اساتذہ کی پروموشن کا عمل جلدمکمل کریتاکہ سکولوں میں ہیڈز اور سبجیکٹ سپیشلسٹ کی کمی دور ہو سکے۔