نئے گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی برقرار،ہزاروں صارفین میٹروں کی تنصیب کے منتظر

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی حکومت کی جانب سے نئے گھریلو سوئی گیس کنکشنز پر عائد پابندی تاحال برقرار ہے، جس کے باعث ہزاروں صارفین گیس میٹروں کی تنصیب کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگی صورتحال کے دوران ایل این جی کی درآمد متاثر ہونے کے خدشات کے پیش نظر نئے گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی عائد کی تھی۔