سکولوں کے357 سینئر اساتذہ 4 سال سے ترقی کے منتظر

ڈی پی آئی سیکنڈری کی جانب سے ورکنگ پیپرز کی عدم فراہمی وجہ قرار 
لاہور(خصوصی رپورٹ ) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں خدمات انجام دینے والے سینئر اساتذہ 4برس سے ترقی کے منتظر ہیں، ڈی پی آئی سیکنڈری کی جانب سے مبینہ غفلت کے باعث ان کی ترقیوں کا معاملہ تعطل کا شکار ہے۔ تفصیل کے مطابق 357 اساتذہ کی گریڈ 20 میں ترقی کا عمل 4 سال قبل شروع ہوا مگر تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔ تاخیر کی بڑی وجہ ڈی پی آئی سیکنڈری کی جانب سے مکمل ورکنگ پیپرز کی عدم فراہمی بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث پروموشن کمیٹی نیکیسز اعتراضات لگا کر واپس بھجوا دئیے۔ تاخیر کا براہِ راست اثر نہ صرف اساتذہ کے کیریئر پر پڑا ہے بلکہ سکولوں کے انتظامی ڈھانچے پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔متعدد سکولوں میں عرصہ سے مستقل ہیڈز نہ ہونے سے اساتذہ کو عارضی بنیادوں پر اضافی چارج سونپا گیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اعتراضات دور کرنے کے لئے ڈی پی آئی کو ہدایات کی ہیں۔