کالجزکے ایک ہزار اساتذہ گریڈ 18، 19، 20 میں ترقی نہ مل سکی
کیسز کو نہ نمٹایاگیا تو صوبہ بھر میں بھرپور احتجاج:پی پی ایل اے
لاہور (خصوصی رپورٹ)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی سستی اور عدم دلچسپی پرسرکاری کالجز کے اساتذہ گزشتہ دو سال سے ترقی کے منتظر ہیں۔ صوبے بھر کے تقریباً ایک ہزار اساتذہ گریڈ 18، 19 اور 20 میں ترقی کے منتظر ہیں تاہم محکمہ کی جانب سے تاحال کوئی پیش فت نہیں کی گئی۔ذرائع کے مطابق گریڈ 17 کے اساتذہ کی پروموشن کیلئے لازمی ٹریننگ ہی نہیں کروائی گئی، جس پرانکی فائلیں رکی ہوئی ہیں۔ خواتین اساتذہ کو اگرچہ ترقی دیدی گئی ہے تاہم3ماہ گزرنے کے باوجود انکی ایڈجسٹمنٹ نہیں کی گئی۔پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (PPLA)کے عہدیداروں نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کرتے کہا ہے کہ اساتذہ کو جائز حق فوری دیا جائے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی نااہلی سیاساتذہ کے مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ پروموشن کیسز کو فوری نہ نمٹایاگیا تو صوبہ بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔ اساتذہ کی ترقیوں کے تمام کیسز فوری مکمل کر کے نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں تاکہ کالج اساتذہ میں اضطراب کا خاتمہ ہو سکے۔