دستگیر طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل ، ملزم موقع سے فرار،تلاش کیلئے چھاپے
لاہور(کرائم رپورٹر)باٹا پور کے علاقے میں زمین کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا بتایا گیا ہے کہ باٹا پور جلو موڑ میں زمین کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑا بھائی دستگیر کو زخمی کر دیا ملزم موقع سے فرار ہوگیازخمی کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ دنوں بھائیوں میں زمین کا تنازع چل رہا ہے،ملزم فرار ہے اور ملزم کوجلد گرفتار کر لیں گے،