شادی شدہ خاتون سے زیادتی، ملزم گرفتارکرلیا گیا

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی کے تھانہ شاہکوٹ کی حدود میں اسلحہ کے زور پر شادی شدہ خاتون سے زیادتی، ملزم گرفتارکرلیا گیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ شاہکوٹ کی حدود چک نمبر 22 چودہ ایل میں نوراحمد کاٹھیا کے گھر تصور اقبال اور نامعلوم ملزم زبردستی داخل ہوئے اور زمیندار کی بہو (س)کو اسلحہ کے زور پرملزم تصور اقبال نے زیادتی کی اور فرار ہوگئے۔ تھانہ شاہکوٹ پولیس نے نوراحمد کاٹھیا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم تصوراقبال کو گرفتار کرلیا۔