اٹلی: پولیس کے بھیس میں مسلح ڈاکوؤں کی کیش وین ڈکیتی ناکام، ویڈیو وائرل

اٹلی: پولیس کے بھیس میں مسلح ڈاکوؤں کی کیش وین ڈکیتی ناکام، ویڈیو وائرل

اٹلی میں دن کے اُجالے میں پولیس کی وردی میں ملبوس مسلح افراد نے کیش وین پر دھاوا بولا، تاہم بروقت کارروائی کے باعث منصوبہ ناکام ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ اسٹیٹ روڈ 613 پر پیش آیا، جہاں ملزمان نے ایک ٹرک سڑک کے درمیان کھڑا کر کے اسے آگ لگا دی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکوؤں نے پولیس کی طرز پر گاڑیوں کی لائٹس روشن کر کے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ اہلکار کسی ہنگامی صورتحال پر قابو پا رہے ہیں۔ اسی دوران آرمرڈ کیش وین کے قریب دھماکا ہوا اور ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔