کراچی میں مسلح ڈاکوؤں کا گھر میں یرغمال بنا کر سونا اور لاکھوں روپیہ لوٹنے کا واقعات

کراچی میں مسلح ڈاکوؤں کا گھر میں یرغمال بنا کر سونا اور لاکھوں روپیہ لوٹنے کا واقعات

کراچی کے علاقے موسمیات چورنگی کے قریب دن دیہاڑے ایک بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جس میں ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر لوٹ مار کی۔

 واقعہ مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں چار مسلح ڈاکوؤں نے فید رنگ کی گاڑی میں سوار ہو کر واردات انجام دی۔پولیس کے مطابق، ملزمان نے گھر میں داخل ہوتے ہی اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور پورے گھر کی تلاشی لی۔ واردات کے دوران ملزمان نے 10 تولہ سونا، 10 لاکھ روپے سے زائد نقدی، لائسنس یافتہ ہتھیار اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔ واردات کے دوران ملزمان نے اہل خانہ کو خوفزدہ کیا اور پھر واردات کے بعد فرار ہو گئے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس میں ملزمان کی شناخت ممکن ہو رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے واردات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حاصل شدہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا اور لوٹ مار میں ملوث عناصر کو پکڑنے کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں۔