لٹن روڈ کے علاقے میں ایک خوفناک واردات ہوئی ہے جس میں تین مسلح ڈاکوؤں نے فیملیز کی موجودگی میں ریسٹورنٹ میں داخل ہو کر لوٹ مار کی۔
عینی شاہدین کے مطابق، ڈاکوؤں نے گالم گلوچ کی اور بچوں سمیت دیگر گاہکوں کو بھی خوفزدہ کیا۔ واردات کے دوران انہوں نے نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں اور فرار ہو گئے۔سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان دو شلوار قمیض اور ایک پینٹ شرٹ میں ملبوس تھے۔ اس واقعہ کے باعث ریسٹورنٹ میں موجود ایک خاتون ورکر کی طبیعت بھی ناساز ہو گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔