نو فروری، کشمیری رہنما محمد افضل گورو کا یوم شہادت، بھارتی ریاست کی ناانصافی کا نشانہ

سری نگر/اسلام آباد (آن لائن) 9 فروری کو مقبوضہ جموں و کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیری عوام تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما محمد افضل گورو کو یاد کرتے ہیں، جنہیں 2013 میں بھارت نے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر انصاف کا قتل کر دیا تھا۔محمد افضل گورو کو مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کے دوران جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا اور جیل میں پھانسی دے کر انسانی، مذہبی اور اخلاقی اقدار کی کھلی خلاف ورزی کی گئی۔ بھارت کی یہ سفاکی اور جبر کشمیری عوام کے عزم کو مزید مضبوط بنانے کا سبب بنی ہے، جو حقِ خودارادیت کو ہی آزادی کا واحد راستہ سمجھتے ہیں