سرینگر(آئی این پی ) ممتاز کشمیری حریت رہنما جلیل احمد اندرابی کی شہادت کو 29 برس بیت گئے گئے، لیکن ان کے اہلِ خانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے اندرابی، تحریکِ آزادی اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن تھے، جنہیں بھارتی فوج نے ماورائے عدالت قتل کر دیا۔