مظفر آباد ؍سرینگر (آئی این پی ) لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیریوں نے تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما محمد افضل گورو کا یوم شہادت تجدید عہد کے ساتھ منا یا۔محمد افضل گورو کے یوم شہادت پر دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا اور شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ تحریک آزادی کے شہداء کے ایصال ثواب اور آزادکی کیلئے دعائیں کی گئیں ۔ 9 فروری 2013 کے روز افضل گورو کو بھارت نے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر انصاف کا قتل کیا۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت سے آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والے میڈیکل کے طالب علم ڈاکٹر محمد افضل گورو کو ہندوستان نے بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں گرفتار کر کے پھانسی دی گئی تھی۔