پاکستان میں 5G سپیکٹرم نیلامی میںپہلے راؤنڈ کی کم از کم بولی لازمی قرار

موجودہ موبائل آپریٹرز کو آئندہ 5G سپیکٹرم نیلامی کے پہلے ہی راؤنڈ میں بولی لگانا ہوگی 
 اسلام آباد (یواین پی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں 5G سپیکٹرم نیلامی میں پہلے راؤنڈ کی کم از کم بولی کو لازمی قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ موجودہ موبائل آپریٹرز کو آئندہ 5G سپیکٹرم نیلامی کے پہلے ہی دور میں لازمی کم از کم بولیاں لگانی ہوں گی بصورت دیگر ان کی فوری طور پر نااہلی کا خطرہ ہے،اس حوالے سے مشاورتی عمل کے دوران جاری کردہ وضاحت میں ریگولیٹر نے کہا کہ پہلے راؤنڈ میں بولی کی کم از کم حد کو پورا کرنے میں ناکامی نیلامی سے خارج ہو جائے گی اور بولی سے پہلے کی جمع رقم کو مکمل طور پر ضبط کر لے گی