بینے نے بچوں کیساتھ بسنت منائی، میں نے گھر پر پتنگ اڑائی: علیمہ خان

لاہوریوں کو بسنت منانے سے کون روک سکتا ہے، لاہوریوں کا جنون دیکھا بچہ بچہ پتنگیں اڑا رہا تھا
 پاکستانیوں نے خاموشی سے احتجاج ریکارڈ کرایا‘ہم نے کسی کو نہیں کہا تھا  بسنت نہ منائو:میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی بہن علیمہ خان  نے کہا ہے  میرا بیٹا 6 فروری کو اپنے بچوں کے ساتھ بسنت منانے گیا تھا۔ میں نے بھی گھر پر پتنگ اڑائی ہے‘لاہوریوں کو بسنت منانے سے کون روک سکتا ہے، لاہوریوں کا جنون دیکھا بچہ بچہ پتنگیں اڑا رہا تھا۔اے ٹی سی راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  سپریم کورٹ میں گزشتہ دو سال کے کیسز جمع ہوئے تھے،  نمایاں پیش رفت یہ ہے کہ اپیلوں پر سماعت کیلئے تین رکنی بنچ بنا دیا گیا۔ اتوار کا احتجاج بہت زبردست تھا۔ پاکستانیوں نے خاموشی سے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ہم نے کسی کو نہیں کہا تھا  بسنت نہ منائو۔،  لاہوری کو بسنت سے روکنا بڑا مشکل ہے، یہ کسی پارٹی کی بسنت تو نہیں ہے۔