علیمہ خان کے بیٹے شاہریز نے دوست کے گھر بسنت منائی

 لاہور(آئی این پی )لاہور  میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے  اور  علیمہ خان کے بیٹے شاہریز  نے بھی بسنت منائی۔ شاہریز  نے جمعہ کے  روز  اپنے بچوں کے  ساتھ اندرون  شہر  بسنت منائی،بانی پی ٹی آئی  عمران خان کے بھانجے شاہریز  نے اپنے ایک دوست کے گھر  پتنگ  اڑائی۔ شاہریز کا کہنا ہے کہ  بچپن میں پتنگ بازی کرتا تھا، اپنے بچوں کو بسنت دکھانے اندرون شہرگیا تھا۔