سانحہ بھاٹی گیٹ ماں‘بیٹی کو انصاف نہ مل سکا‘ورثاء نے پانچو ں ملزموں کو معاف کردیا عدالت کارہائی کا حکم

 ملزموں کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے معاف کیا‘، ملزموں کو بری یا مقدمے سے ڈسچارج کرنے پر کوئی اعتراض نہیں:مدعی کا عدالت میں موقف
لاہور(آئی این پی)بھاٹی گیٹ میں ماں بیٹی کے سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے کے مقدمے نے مدعیوں نے ملزموں کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے معاف کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے صلح کی بنیاد پر گرفتار 5 ملزموں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔مدعی نے عدالت میں بیان دیا ہم ملزموں کے خلاف مزید کارروائی نہیں کرنا چاہتے، ملزوں کو بری یا مقدمے سے ڈسچارج کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس نے کیس کی سماعت کی، تھانہ بھاٹی گیٹ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، ملزمان میں سلمان یاسین، عثمان یاسین، احمد نواز سمیت پانچ ملزمان شامل ہیں۔