سانحہ بھاٹی گیٹ:ماں‘بیٹی سراورگردن کی ہڈیاں ٹوٹنے سے جاں بحق ہوئیں

سعدیہ کی کمر پر زخموں کے  نشان تھے، دائیں کندھے کی ہڈی بھی ٹوٹ چکی تھی:پوسٹمارٹم رپورٹ
لاہور(کرائم رپورٹر)سانحہ بھاٹی گیٹ میں مین ہول میں گرنے والی ماں بیٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔زرائع  کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق جاں بحق ماں بیٹی کے سروں پر زخم کے نشان پائے گئے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 9ماہ کی ردا فاطمہ کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی تھی،جاں بحق خاتون کی کمر پر زخموں کے متعدد نشان تھے،خاتون کے دائیں کندھے کی ہڈی بھی ٹوٹ چکی تھی۔رپورٹ کے مطابق دونوں کی موت سر اور گردن کی ہڈیاں ٹوٹنے کی وجہ سے ہوئیں۔زرائع کا مزید کہنا ہے کہ پورسٹمارٹم خاتون ڈاکٹر نے کیا ہے اور رپورٹ سیل کر دی گئی ہے