لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں مین ہول میں گر نے سے خاتون سعدیہ اوراس کی 9 ماہ کی بیٹی ردا فاطمہ کی موت کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ، جس میں دونوں کی موت کی وجہ سر اور گردن کی ہڈیاں ٹوٹنے اور شدید چوٹیں لگنا قرار دیا گیا ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق متوفیہ ماں اور بیٹی کے سروں پر زخموں کے واضح نشانات پائے گئے ،سعدیہ کے دائیں کندھے کی ہڈی ٹوٹ چکی تھی ،کمسن ردافاطمہ کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی پائی گئی، جس سے اس کی فوری موت ہوگئی۔ پوسٹ مارٹم خاتون ڈاکٹر نے مکمل کیا جس کے بعد رپورٹ کو سیل کر دیا گیا ، یاد رہے یہ واقعہ 6روز قبل بدھ کے روز پیش آیا تھا ۔