بیرسٹر گوہر کوپیشکش ہے وہ کمیٹیوں میں واپس آئیں: عطا ء تارڑ

 پی ٹی آئی کی شٹرڈائون کی کال کو  لوگوں نے مسترد کردیا ، اگلا ہفتہ بہت اہم ، بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقل کرنے کی کوئی بھی تجویز نہیں 
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ  نے چیئرمین پی ٹی آئی  بیرسٹر گوہر کوپیشکش ہے  وہ کمیٹیوں میں واپس آئیں۔ایک انٹرویو میں  عطا تارڑ نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کی شٹرڈائون کی کال کو مسترد کردیا   ،سب دکانیں کھلی ر ہیں، شٹرڈائون کو لوگوں نے مسترد کردیا۔وفاقی وزیر اطلاعات  کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر کوپیشکش ہے کہ وہ کمیٹیوں میں واپس آئیں، اپوزیشن نے سب کچھ کرکے دیکھ لیا، اگلا ہفتہ بہت اہم ہے جب کہ بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقل کرنے کی کوئی بھی تجویز نہیں ہے۔بسنت کے حوالے سے  عطا تارڑ  کا کہنا تھا کہ بسنت منانے کیلئے بیرون ملک سے بھی لوگ آئے ہیں، قوم پر بسنت کا بخار سوار ہے