بانی پی ٹی آئی جو کہیں گے وہ قانون ہوگا ،ہم دہشتگردی کے خلاف ہیں ہم اپنی پاک افواج کے ساتھ ہیں، مل کر اس جنگ کے خلاف کامیابی حاصل کریں گے
27 ویں آئینی ترمیم نے آئین و قانون کا جنازہ نکال دیا، ترمیم کے خلاف بھی اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے‘نوازشریف پاکستانی سیاست سے غیرمتعلقہ ہو چکے
اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ اعلان کرچکے ہیں آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے،تقرریں بھی کریں گے،واک آئوٹ اوراحتجاج بھی ہوگا۔پارلیمنٹ ہائو س کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے خواجہ محمد آصف کو مخاطب کر کے استفسار کیا کہ کیا راجہ پرویز اشرف کے خلاف پٹیشن لے کر آپ افتخار چودھری کے پاس نہیں گئے؟ میاں صاحب خود وکیل بن کے میموگیٹ کمیشن بنوانے کیلئے نہیں گئے تھے؟انہوں نے کہا کہ جو ججز چلے گئے، چاہے وہ اچھے تھے یا برے، ان کے بارے میں غلط الفاظ نہ کہیں۔ انہوں نے کہا یہ لوگ ہمیشہ ریٹائر ہونے والے کیخلاف ہو جاتے ہیں ۔ریٹائرڈ ہوں یا حاضر،ججزکے بارے میں ایسے الفاظ استعمال نہ کریں۔انکا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف آئیں یا نہ آہیں،پاکستانی سیاست سے وہ غیرمتعلقہ ہو چکے ہیں ۔ نواز شریف تو خیال کر رہے تھے کہ مجھے لا کر ریڈ کارپٹ بچھائی جائے گی، پارلیمان میں نواز شریف کے لیے کسی نے بھی ریڈ کارپٹ نہیں بچھائی۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے پارلیمان میں صرف تین الفاظ بولے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ سپریم کورٹ کا ادارہ ختم کیا جارہا ہے، ہم آئین اور قانون کے ساتھ ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جس دن بانی پی ٹی آئی آئیں گے وہ جہاں بیٹھیں گے وہ عدالت ہوگی، وہ جو کہیں گے وہ قانون ہوگا۔