بھارت کے پاکستان، بنگلہ دیش سے سیاسی تنا ئو نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو نقصان پہنچایا نیویارک ٹائمز

برصغیر میں کرکٹ ہمیشہ سے سیاست سے جڑی رہی ہے،بھارت   آئی سی سی کی آمدن کا بڑا حصہ  فراہم کرتا ہے:رپورٹ 
نیویارک(آئی این پی )امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  2026 کھیل کے بجائے سیاسی تنازعات کی وجہ سے خبروں میں آ گیا ہے۔امریکی اخبار  نے اپنی رپورٹ میں  کہاہے کہ برصغیر میں کرکٹ ہمیشہ سے سیاست سے جڑی رہی ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان کئی دہائیوں سے سیاسی کشیدگی موجود ہے، جس کی وجہ سے دونوں ٹیمیں دو طرفہ سیریز نہیں کھیلتیں۔اسی طرح بنگلادیش میں حالیہ سیاسی حالات اور بھارت سے تعلقات میں کشیدگی نے بھی کرکٹ کو متاثر کیا ہے۔بھارت اس وقت عالمی کرکٹ میں سب سے طاقتور ملک ہے اور آئی سی سی کی آمدن کا بڑا حصہ وہی فراہم کرتا ہے۔ماہرین کے مطابق بھارت کی یہ ذمہ داری  بنتی ہے کہ وہ کرکٹ کے مفاد کو ترجیح دے۔بنگلادیش کی عدم شرکت اور پاک بھارت میچ کا نہ ہونا اس ورلڈ کپ کی اہمیت کو کم کر رہا ہے، جس سے شائقین اور عالمی کرکٹ دونوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔