سیاسی تنا ئو ،بنگلادیش ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت خطرے میں پڑ گیا

 ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک )بنگلادیش ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت خطرے میں پڑ گیا۔بنگلادیش ویمن ٹیم نے دسمبر میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے بھارت کا دورہ کرنا ہے۔ بنگلادیش اور بھارت ویمن ٹیموں کے درمیان سیریز آئی سی سی ایف ٹی پی کا حصہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کا دورہ بھارت ملتوی ہونے کا امکان ہے، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تنا ئو دورے کے ملتوی ہونے کی وجہ ہے۔بی سی سی آئی عہدیدار نے کہا کہ بنگلادیش ویمن ٹیم کے ساتھ سیریز کی ابھی کلیئرنس نہیں ملی۔واضح رہے کہ بھارتی بورڈ نے نے اگست میں بھارتی مینز ٹیم کا دورہ بنگلادیش بھی ملتوی کیا تھا۔ بھارتی ٹیم اب اگلے سال ستمبر میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔