واشنگٹن (آئی این پی )امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے بھارت کی ترقی کا پردہ چاک کردیا۔رپورٹ کے مطابق نئی دلی دنیا کا آلودہ ترین شہربن چکا ہے جہاں فضائی آلودگی مقررہ حد سے بیس گنا زیادہ ہے،صدر ہائوس اورانڈیا گیٹ کیدرمیان حد نگاہ صفرپرآگئی،چہل قدمی صحت مند سرگرمی ہے لیکن نئی دلی میں واک کیلئے باہر جانا بھی خطرناک ہے۔رپورٹ کیمطابق اسپتالوں میں سانس کے مریضوں کی تعداد میں چالیس فیصد اضافہ ہوا،مودی سرکار ہیلتھ ایمرجنسی نافذکرنے کے بجائے مانیٹرنگ اسٹیشنز کیباہرانٹی اسموگ گن چلا کرشہریوں کو دھوکا دینے میں مصروف ہے،بھارتی حکومت پر مانیٹرنگ اسٹیشنز کا ڈیٹا تلف کرنے کا بھی الزام ہے۔