ٹیک ٹیسٹ کمپنی نے بھارت کو 2 ملین ڈالر کی حساس ٹیکنالوجی فروخت کی، جو روس کو منتقل کی گئی،رپورٹ
نیویارک (آئی این پی) بھارت ،روس کو ممنوعہ ٹیکنالوجی و اسلحہ سپلائی کرنے میں ملوث نکلا۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ایرو اسپیس کمپنی ایچ آر اسمتھ گروپ کی ٹیک ٹیسٹ کمپنی نے بھارت کو 2 ملین ڈالر کی حساس ٹیکنالوجی فروخت کی، جو روس کو منتقل کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ٹیک ٹیسٹ کمپنی نے 2023-24میں 118بار بھارتی کمپنی ہندوستان ایرو ناٹکس کو ممنوعہ ٹیکنالوجی کی کھیپ بھیجیں۔رپورٹ کے مطابق بھارت ایرو ناٹکس، امریکی حکومتی ڈیٹا بیس میں روسی فوجی سپلائر کے طور پر درج ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق ہندوستان ایرو ناٹکس نے 13بار ممنوعہ ٹیکنالوجی فروخت کی، بھارتی ایرو ناٹکس نے حساس پرزے روسی اسلحہ ایجنسی کو بیچے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ ٹیکنالوجی حساس سول و فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے اور اس کی فراہمی عالمی سطح پر پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔