واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ نیویارک ٹائمز سمیت 4 میڈیا اداروں کو پینٹاگون میں ان کے دفاتر سے ہٹا دے گی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جاری ایک میمو میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی انتظامیہ نیشنل پبلک ریڈیو، کامکاسٹ کارپوریشن کی ملکیت این بی سی نیوز اور پولیٹیکو کو بھی ہٹا دیں گے، جنہیں 14 فروری تک اپنی جگہ خالی کرنی ہوگی، ان کی جگہ یہ نیو یارک پوسٹ، ون امریکا نیوز نیٹ ورک، بریٹ بارٹ نیوز نیٹ ورک اور ہف پوسٹ نیوز کو مخصوص دفتر کی جگہ دے گا۔میمو میں کہا گیا ہے کہ ہر سال پرنٹ، آن لائن، ٹیلی ویژن اور ریڈیو کا ایک ادارہ پینٹاگون سے باہر گھومے گا تاکہ اسی میڈیم سے ایک نیا ادارہ سامنے آئے، جسے پینٹاگون پریس کور کے رہائشی رکن کی حیثیت سے رپورٹنگ کا انوکھا موقع نہیں ملا۔