نیویارک :ٹائمز سکوائر میں 45 سالہ شخص کو آگ لگا دی گئی، حملہ آور فرار

    نیویارک(آئی این پی ) نیویارک میں  ٹائمز اسکوائر میں  ایک 45 سالہ شخص کو آگ لگا دی گئی، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ صبح 4 بجے پیش آیا، جب متاثرہ شخص کو آگ میں لپٹا پایا گیا۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ جان بوجھ کر کیا گیا یا اتفاقیہ تھا۔حملہ آور نے مبینہ طور پر پیٹرون ٹیکیلا بوتل میں آتش گیر مادہ بھر کر متاثرہ شخص پر چھڑکا اور اسے آگ لگا دی