لاہور کے علاقے ساندہ میں ایک جواں سالہ عورت ردا کے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو لاہور پولیس کے آپریشن ونگ نے 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق، مقتولہ ردا کے شوہر شمشاد نے اپنی بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کیا۔ ملزم شمشاد نے مقتولہ کی بہن سمرا سے رشتہ جوڑ لیا تھا، اور دونوں نے مل کر اس گھناؤنی واردات کی منصوبہ بندی کی تھی۔ شام کے وقت جب شوہر ڈیوٹی سے واپس آیا، تو اس نے برگر دینے کے بہانے ردا کو گھر بلایا اور پھر اس کا گلا کاٹ دیا۔واردات کا مقدمہ 413/25 تھانہ ساندہ میں درج کیا گیا تھا، اور ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایات پر ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی سربراہی میں پولیس کی ٹیم نے تفتیش شروع کی۔ ٹیم نے ڈی ایس پی ذکریا یوسف، ایس ایچ او ساندہ رضوان خان کی قیادت میں ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔مقتولہ کے شوہر شمشاد اور اس کی بہن سمرا کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اور مزید تفتیش کے لئے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ قتل کی حقیقت اور ملزمان کے دیگر ممکنہ روابط کا پتہ چل سکے۔