لاہور: ہربنس پورہ کے علاقے میں مسلح افراد کے جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں جواں سالہ لڑکی آمنہ جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب آمنہ چھت پر موجود تھی اور اچانک فائرنگ کی زد میں آ گئی۔ گولی اس کے ماتھے پر لگی، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئی اور ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم اب تک ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی معلومات کی صورت میں فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔